دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاک و زخمی

Wait 5 sec.

جکارتہ: انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے 14 مسافر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ملحقہ شہر بیکاسی میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرینوں کے ٹکرانے کا واقعے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔لڑکا نیچے گر گیا، زنجیر کھینچنے پر بھی ٹرین نہ رُکی، درد ناک ویڈیو وائرلٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔