ایران صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست پر غور کرنے کو تیار

Wait 5 sec.

ماسکو : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ  صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ماضی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے اب مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکی حملوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔گذشتہ روز روس پہچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی عالمی سطح پر سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں:برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر سے گفتگو میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک نے خطے میں امن کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔