معصوم فائق کو جینیاتی مرض کے علاج کیلیے 24 لاکھ ڈالر کا انجکشن لگ گیا

Wait 5 sec.

سنگاپور سٹی: سنگاپور سے تعلق رکھنے والے معصوم فائق کے خاندان نے ایک بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپائنل مسکولر ایٹروفی (SMA) جیسے نایاب جینیاتی مرض میں مبتلا ان کے بیٹے کو 24 لاکھ سنگاپوری ڈالر مالیت کا مہنگا ترین جینیاتی علاج ‘زولجینزما’ (Zolgensma) کا انجکشن لگادیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معصوم فائق کے اہلخانہ نے 24 اپریل کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ’اس وقت ہماری تمام تر توجہ فائق کی صحت یابی اور قریبی نگرانی پر مرکوز ہے۔ علاج کے بعد باقاعدہ فالو اپ، سٹیرائڈز جیسی ادویات اور خون کے ٹیسٹ ضروری ہیں تاکہ اس کی حالت کو مستحکم رکھا جا سکے۔‘فائق کے والدین کے لیے یہ سفر انتہائی کٹھن رہا ہے۔ 2025 میں جب وہ اپنے چوتھے بچے کی آمد کے منتظر تھے، تو حمل کے دوسرے سہ ماہی میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ ان کا ہونے والا بچہ SMA کا شکار ہے، یہ وہی بیماری تھی جس نے ان کے بڑے بیٹے فارس کی جان لی تھی۔یاد رہے کہ فائق کے بڑے بھائی کو 2017 میں SMA کی تشخیص ہوئی تھی اور تمام تر طبی کوششوں کے باوجود وہ 24 جون 2022 کو انتقال کر گیا تھا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس بار تشخیص جلد ہونے کی وجہ سے ان کے پاس فائق کو بچانے کا موقع موجود تھا کیونکہ اس میں ابھی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔یہ ایک انتہائی نایاب اور خطرناک جینیاتی بیماری ہے جو جسم کے ان خلیوں (موٹر نیورونز) کو تباہ کر دیتی ہے جو حرکت کرنے، نگلنے اور سانس لینے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایک بار جب اس کی علامات ظاہر ہو جائیں تو پہنچنے والا نقصان ناقابلِ تلافی ہوتا ہے، اور فی الحال اس کا کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔سنگدل ماں نے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹی کو نالے میں پھینک دیافائد کے خاندان نے علاج کے لئے خطیر رقم چیریٹی پلیٹ فارم ‘رے آف ہوپ’ (Ray of Hope) کے ذریعے جمع کی، جس کی بدولت فائق کو یہ زندگی بچانے والا علاج ملنا ممکن ہو سکا ہے۔