واشنگٹن (28 اپریل 2026): برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اپنی ملکہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ نے برطانوی بادشاہ کا استقبال کیا، چارلس سوم امریکی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر 4 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں بادشاہ اور ملکہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، چارلس سوم کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، شاہی جوڑا نیویارک اور ورجینیا بھی جائے گا۔یہ 2007 میں ملکہ الزبتھ دوم کے دورے کے بعد امریکا کا پہلا برطانوی سرکاری دورہ ہے، بادشاہ کی آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران جنگ کے معاملے پر برطانیہ اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ شاہی نامہ نگار کے مطابق یہ کنگ چارلس سوم کی حکمرانی کا سب سے بڑا سفارتی امتحان ہے اور اس میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔حملہ ڈراما تھا؟ کیرولائن لیوٹ کا ردِ عملکنگ چارلس اور ملکہ کمیلا نے برطانوی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی گارڈن پارٹی میں شرکت کی، جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے تھے، جن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ریٹائرڈ برطانوی اولمپک غوطہ خور ٹام ڈیلی بھی شامل تھے۔