دبئی: دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا، اس حوالے سے نئے قوانین نافذکردیئے گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں حالیہ برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور دور سے چمکنے والی جیکٹ کو لازمی قراردیا ہے۔پاکستان میں دبئی جیسی رہائشی سہولتیں …… عوام کے لیے بڑی خوشخبریانتظامیہ کے مطابق ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی ہو گی، ای اسکوٹر استعمال کیلئے کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ای اسکوٹر کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔