واشنگٹن(29 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کی ایران سے متعلق پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر جرمن چانسلر یہ سمجھتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا درست ہے، تو وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو پوری دنیا اس کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ جائے گی۔امریکی صدر نے اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو دوسرے ملکوں یا سابقہ صدور کو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔جرمنی کی صورتحال پر طنز کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی حیرت نہیں کہ جرمنی معاشی اور دیگر شعبوں میں اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیوں کر رہا ہے۔