وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں نشانہ کون تھا؟ گرفتار ملزم کا بڑا انکشاف

Wait 5 sec.

واشنگٹن (26 اپریل 2026): وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔گزشتہ شب واشنگٹن کے ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں ایک ملزم نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ کی۔ سیکیورٹی عملے نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے دوران تحقیقات سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا نشانہ کون تھا۔سی بی ایس نیوز نے دو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں گرفتار مشتبہ شخص نے دوران تفتیش قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتایا ہے کہ وہ ٹرمپ انتطامیہ کے بعض حکام کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔دوسری جانب امریکی وفاقی پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی پراسیکیوٹر جینین پیرو کے مطابق ملزم پر آتشیں اسلحہ کے ذریعے پرتشدد جرم کے دوران کارروائی کرنے اور ایک وفاقی اہلکار پر خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ٹرمپ کی موجودگی میں گولیاں چلنے اور بھگدڑ کے دوران ’’پرسکون ڈنر‘‘ کرتا شخص کون تھا؟