وزیراعظم یواےای شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ملک کے صنعتی شعبے کیلئےجامع پیکج کی منظوری دیدی۔اماراتی میڈیا کے مطابق ایک ارب درہم کے نیشنل انڈسٹریل ریزیلینس فنڈ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جس میں مینوفیکچرنگ اور منصوبہ بندی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل ان کنٹری ویلیو پروگرام میں توسیع کی منظوری دی گئی۔