سعودی ویژن 2030 آخری مرحلے میں داخل

Wait 5 sec.

ریاض (26 اپریل 2026): سعودی ویژن 2030 اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا جبکہ سال 2025 میں اس کے 93 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے۔جاری کردہ سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق سعودی عرب کا ویژن 2030 اپنے تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، 93 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے اور 90 فیصد اقدامات مکمل یا درست رفتار سے جاری ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ معیشت کا حجم (جی ڈی پی) 1.31 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ دیگر شعبوں کا حصہ 55 فیصد رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری 5 گنا بڑھ کر 35.5 بلین ڈالر ہوگئی، 700 سے زائد عالمی کمپنیوں نے سعودی عرب میں دفاتر قائم کیے۔یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے زبردست کامیابی حاصل کر لیمزید بتایا گیا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثے 909.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئے جس نے 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی تعداد 1.7 ملین سے تجاوز کر گئی۔رپورٹ کے مطابق لیبر فورس میں خواتین کی شرکت 35 فیصد ہوگئی جبکہ 48 فیصد تجارتی رجسٹریشنز خواتین کے نام ہیں، 22 سعودی یونیورسٹیاں عالمی رینکنگ میں شامل ہوئیں اور اوسط عمر بڑھ کر 79.7 سال ہوگئی، سعودی شہریوں میں گھروں کی ملکیت کی شرح بڑھ کر 66.24 فیصد ہوگئی۔اس میں بتایا گیا کہ سیاحوں کی تعداد 123 ملین اور عمرہ زائرین کی تعداد 18 ملین رہی، سیاحتی اخراجات 81.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئے، 151 ملین درخت لگائے گئے اور قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھ کر 46 گیگا واٹ ہوگئی،سعودہ ویژن 2023 کے آخری مرحلے میں اب نجی شعبے کی شرکت، بین الاقوامی تعاون اور ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے پر توجہ دی جائے گی۔