امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

Wait 5 sec.

واشنگٹن(24 اپریل 2026): امریکی ریاست کولوراڈو میں پراسرار خلائی مخلوق اشیاء (یو ایف او) پر تحقیق کرنے والے معروف ماہر ڈیوڈ ولکاک مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ابتدائی طور پر ان کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے، تاہم واقعے کی حساسیت کے پیشِ نظر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ولکاک کی موت نے اس وقت کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں جب یہ بات سامنے آئی کہ اپنی موت سے چند روز قبل انہوں نے سائنسدانوں کی پراسرار اموات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی حکومت نے حال ہی میں یو ایف او سے متعلق حساس کیسز کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس کے تناظر میں ولکاک کی موت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔گزشتہ چند سالوں کے دوران درجن سے زائد ایسے سائنسدانوں کی اموات اور گمشدگیاں رپورٹ ہو چکی ہیں جو امریکی دفاعی اور خلائی منصوبوں سے وابستہ تھے۔ان پراسیکیوٹڈ سائنسدانوں کے لاپتہ ہونے اور اچانک اموات کے واقعات نے امریکی سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ حکام اب اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ان اموات کا تعلق کسی مشترکہ کڑی یا حساس خلائی معلومات سے تو نہیں ہے۔ ڈیوڈ ولکاک کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مخلوق اور یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔کیا واقعی خلائی مخلوق موجود ہے؟ ٹرمپ کا یو ایف او سے متعلق سرکاری دستاویز جاری کرنے کا اعلان