برلن : بھارتی وزیرِ دفاع کا دورۂ آبدوز ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی وزیرِ دفاع کی فٹنس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے لیے جرمنی کا دورہ اس وقت مذاق بن گیا جب ایک آبدوز کا معائنہ کرتے ہوئے وہ حادثاتی طور پر پھسل کر پھنس گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے بھارتی دفاعی حکام کے لیے سبکی پیدا کر دی ہے۔راج ناتھ سنگھ جرمنی میں ایک جدید آبدوز کے اندرونی حصے کا معائنہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آبدوز کے تنگ راستے میں داخل ہوتے وقت بھارتی وزیرِ دفاع کا پاؤں پھسل گیا اور وہ وہیں پھنس گئے، جس کے بعد وہاں موجود عملے نے کافی جدوجہد کے بعد انہیں بڑی مشکل سے باہر نکالا۔ریسکیو کے فوراً بعد راج ناتھ سنگھ شدید خوفزدہ نظر آئے اور انہوں نے دوبارہ اندر جانے سے صاف انکار کر دیا۔انہوں نے آبدوز کے اندرونی راستوں کو "انتہائی تنگ اور خوفناک” قرار دیا۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے بھارتی وزیرِ دفاع کی فٹنس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع پر پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں اپنی فٹنس اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف فٹنس اور بہادری ہے اور دوسری طرف معمولی تنگی سے خوفزدہ ہونے والے وزیرِ دفاع۔