بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

Wait 5 sec.

نیویارک: حالیہ سروے کے نتائج میں حیران کُن انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں مقیم بھارتی نژاد افراد کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر غور کر رہی ہے، 40 فیصد افراد نے اپنا ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ مختلف وجوہات کی بناء پر امریکا سے واپس جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 1000 افراد میں سے 14 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اکثر جبکہ 26 فیصد نے کہا ہے کہ وہ کبھی کبھار امریکا چھوڑنے کا سوچتے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ ملکی سیاست سے مایوسی ہے، جسے 58 فیصد افراد نے اہم قرار دیا، اس کے بعد مہنگائی کو 54 فیصد اور ذاتی تحفظ کے خدشات کو 41 فیصد افراد نے اہم وجہ قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق اس رجحان کو موجودہ سیاسی ماحول اور حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان نے بڑھا دیا ہے، 71 فیصد افراد نے معیشت، امیگریشن اور عالمی تعلقات کے معاملات پر حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔رپورٹس کے مطابق سماجی سطح پر امتیازی سلوک اور عدم تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ ہوا ہے، متعدد افراد کا کہنا تھا کہ وہ روزمرہ زندگی میں اپنے رویے تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بڑے شہروں میں رہائش اور اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے، معاشی دباؤ بھی ایک اہم مسئلہ قرار دیا جارہا ہے، ایک کمرے کا کرایہ 3000 سے 5000 ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور بچوں کی پرورش کی لاگت بھی 3 لاکھ ڈالرز سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امیگریشن نظام کی پیچیدگیاں، ویزا تاخیر اور مستقل رہائش کے غیر یقینی امکانات بھی بھارتی نژاد افراد کے امریکا چھوڑنے کی اہم وجہ ہیں۔قطر ایئرویز کا مشرق وسطیٰ کے 2 ممالک کیلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلانبھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہریوں میں سیاسی وابستگی بھی تبدیل ہو رہی ہے اور اب زیادہ افراد کی ترجیحات عملی مسائل جیسے روزگار، تحفظ اور مستقبل کا استحکام ہیں۔