(24 اپریل 2026): صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ کردیا اور 11 پاکستانی سمیت کئی عملے کو یرغمال بنالیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق گلف آف عدن کے علاقے باب المندب میں بحری قزاقوں نے کروڈ آئل ٹینکر پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، 6 مسلح افراد نے جہاز پر دھاوا بولا اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق اس آئل ٹینکر پر مجموعی طور پر 36 ارکان سوار ہیں، جن میں 11 پاکستانی اور 25 سری لنکن و دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ 21 اپریل کو کیا گیا جس کے بعد مسلح افراد نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔واقعے کے بعد میرین حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور خطے سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ حکام یرغمالی عملے کی باحفاظت رہائی کے لیے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔