اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ کے 4 فائٹرز شہید کرنے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 4 فائٹرز شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ میں تین ہفتوں کی توسیع کے باوجود اسرائیلی فوج کی لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 4 فائٹرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار افراد کو نشانہ بنایا ہے۔لبنان کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ قصبے یحمر القیف میں اسرائیلی حملے میں 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔یہ پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں بمباریوزارت صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2496 ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 7725 افراد زخمی ہیں جبکہ انخلا مراکز میں پناہ لینے والے بے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف کیمپوں اور مراکز میں مقیم بے گھر خاندانوں کی تعداد 31 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔