کویت میں شادیوں کی اجازت، سخت قوانین لاگو

Wait 5 sec.

کویت سٹی : کویت میں شادیوں کیلیے ہالز دوبارہ کھل گئے، حکومت نے سخت شرائط کے ساتھ تقریبات کی اجازت دیتے ہوئے تمام تر حفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیا ہے۔کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ سماجی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری شادی ہالز میں تقریبات اور شادیوں کی اجازت 26 اپریل 2026 سے دوبارہ دے دی گئی ہے، تاہم اس کے لیے سخت حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزارتِ سماجی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف وہی شادی ہالز تقریبات کے لیے کھولے جائیں گے جو جنرل فائر فورس کے مقرر کردہ فائر سیفٹی معیار پر پورا اترتے ہوں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام تقاریب وزارت کی نگرانی میں منعقد ہوں گی اور اس دوران کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔مقامی حکام کے مطابق شادیوں اور دیگر تقریبات کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جو ’مناسبات‘ اور’سہل‘ ایپ کے پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاسکے گی، اس کیلیے صرف منظور شدہ ہالز کے لیے ہی ریزرویشن کی اجازت ہوگی۔وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ عوام تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ تقریبات کے انعقاد کو محفوظ اور منظم بنایا جاسکے۔یہ فیصلہ سماجی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں عوامی تحفظ کو اوّلین ترجیح دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل 23 اپریل کو کویت کی وزارتِ داخلہ نے بھی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد شادیوں، تقریبات اور تھیٹر شوز کی بحالی کی اجازت دی تھی، جس کا مقصد سماجی زندگی کو بحال کرتے ہوئے عوامی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔