لندن (22 اپریل 2026): لندن میں ٹرینوں کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہڑتال کے باعث متعدد اسٹیشنز اور لائنز بند ہوگئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کی ہڑتال کا پہلا مرحلہ مقامی وقت کے مطابق آج دن 12 بجے تک جاری رہے گا، ٹرانسپورٹ فار لندن کی جانب سے یونین سے مزید ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔یونین کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتے دوبارہ ٹرینوں کی ہڑتال کی دھمکی دے دی گئی، یونین کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا دوسرا مرحلہ جمعرات کے روز 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔رپورٹس کے مطابق یونین کی ہڑتال کے باعث ای بائیک کے استعمال میں اضافہ اور ٹیکسی کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ٹرمپ جو کسی کی تعریف نہیں کرتے، پاکستان کی تعریفیں کر رہے ہیں، میئر لندنواضح رہے کہ تنازع محکمہ مواصلات کی جانب سے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی پالیسی پر شروع ہوا ہے، آر ایم ٹی یونین کی جانب سے ہفتے میں 4 دن اور مجموعی طور پر 32 گھنٹے کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔