ٹرمپ کاایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر آٹھ ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل ایک بڑا مطالبہ سامنے رکھتے ہوئے ایران میں سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کی رہائی کی اپیل کی ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان خواتین کی رہائی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا بہترین آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک اسرائیلی حمایتی ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کی، جس میں ان آٹھ خواتین کی تصاویر موجود تھیں۔ایرانی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لکھا "یہ پیغام ایران کے ان رہنماؤں کے لیے ہے جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔ میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراؤں گا اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے۔ براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔”پوسٹ میں شیئر کی گئی تصاویر میں سے اب تک صرف ایک خاتون کی شناخت ہو سکی ہے، جو مبینہ طور پر رواں برس ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں پیش پیش رہی تھیں۔ دیگر 7 خواتین کے بارے میں تاحال مستند معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور نہ ہی ان کے خلاف عائد الزامات کی تفصیلات واضح ہیں۔