بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 99 ڈالر 54 سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 1.40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 90 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔گزشتہ شب برینٹ خام تیل 3.7 فیصد جبکہ امریکی خام تیل 3.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔اس سے قبل برینٹ کروڈ 4.30 ڈالر 4.5فیصد اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.75 ڈالر 5.3 فیصد اضافے سے 94.36 ڈالر پر پہنچ گیا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کے اندر ہونے والے سب سے بڑے اضافے میں سے ایک ہے۔قیمتوں میں یہ تیزی نئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تعطل کے بعد سپلائی میں خلل کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔