ایرانی آرمی چیف کا دشمن کو واضح پیغام

Wait 5 sec.

تہران (22 اپریل 2026): ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ملکی مسلح افواج اور پاسداران انقلاب کا اتحاد ملک کی حفاظت کیلیے بڑا اثاثہ ہے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے قیام کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں میجر جنرل امیر حاتمی نے ایرانی مسلح افواج کو ایک پائیدار ورثہ اور اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کی دور اندیشی کی یاد دہانی قرار دیا۔میجر جنرل امیر حاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت کے دوران پاسداران انقلاب نے ہمارے وطن کے خلاف دشمنوں کے خطرات اور سازشوں کے خلاف ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعے کے طور پر کام کیا۔یہ بھی پڑھیں: دشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے، ایرانی آرمی چیفایرانی آرمی چیف نے پاسداران انقلاب کے قابل فخر ریکارڈ کو شاندار اقدامات، قربانیوں، لگن اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مختلف اور خطرناک دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں مؤثر موجودگی سے بھرپور قرار دیا۔’پاسداران انقلاب نے اب تک ایران کے خلاف دشمنوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کیلیے مستقل تیاری کا ثبوت دیا۔ ہماری مسلح افواج بالخصوص ایران کی غیور فوج اور طاقتور پاسداران انقلاب کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد، ایرانی قوم کی بھرپور حمایت اور کمانڈر انچیف آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران کی علاقائی سالمیت اور قومی استحکام کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔‘