ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ڈرائیونگ نظام میں نئی ترمیم کے لیے عوامی سروے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق متوفی شخص کی گاڑی بغیر این او سی چلانے پر 900 ریال تک جرمانہ اور گاڑی کو تحویل میں لیا جائے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ نظام کی شق نمبر 68 میں ترمیم کا مقصد ٹریفک حادثات یا خلاف ورزی کی صورت میں حقوق کا تحفظ ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تجویز ہے کہ متوفی کے ورثا کی جانب سے جب تک گاڑی کی ملکیت کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، اسے روڈ پر لانا خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔متوفی شخص کی ملکیت میں رہنے والی گاڑی بغیر کسی قانونی این او سی یا ملکیتی ثبوت کے روڈ پر لانے کی صورت میں اسے اس وقت تک پولیس یارڈ میں جمع کرایا جائے جب تک گاڑی کی ملکیت کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔قانون کی شق 68 میں ترمیم کا مقصد متوفی کے ورثا کی جانب سے گاڑی کی ملکیت کو تسلیم کرنا اور کسی بھی خلاف ورزی یا حادثے کی صورت میں اس کی ذمہ داری اٹھانا ہے۔واضح رہے شق نمبر 68 میں گاڑی بغیر این او سی چلانے کی صورت میں گاڑی کو پولیس کی تحویل میں لیا جاتا ہے۔مسجد الحرام میں زائرین کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی گئیاس شق میں مزید ترمیم کرتے ہوئے اسے متوفی شخص کی گاڑی چلانے پر سزا اور جرمانے کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ خلاف ورزی یا حادثے کی صورت میں ذمہ دار شخص کا واضح تعین کیا جاسکے۔