آئی فون 18 پرو کے ‘ڈارک چیری’ رنگ نے دھوم مچا دی

Wait 5 sec.

کیلیفورنیا: آئی فون 18 پرو کے رنگوں نے دھوم مچا دی اور ‘ڈارک چیری’ صارفین کی پہلی پسند بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ایپل کے آنے والے شاہکار آئی فون 18 پرو (iPhone 18 Pro) کے لانچ میں ابھی وقت باقی ہے، لیکن اس کے نئے رنگوں سے متعلق تفصیلات نے ابھی سے ٹیک کی دنیا میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔تازہ ترین رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایپل اپنی کلر اسٹریٹیجی میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہا ہے اور ایک حالیہ سروے کے مطابق صارفین میں ‘ڈارک چیری’ رنگ سب سے زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔سروے کے نتائج میں‌ تقریباً 48.5 فیصد لوگوں نے ڈارک چیری کو اپنی پہلی پسند قرار دیا، یہ رنگ سرخ اور مائل بہ عنابی کا ایک نفیس امتزاج ہے، جو دیکھنے میں انتہائی پرکشش اور منفرد ہے۔دیگر رنگوں میں ‘ڈارک گرے’ 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ‘لائٹ بلیو’ کو 16 فیصد اور ‘سلور’ کو صرف 4 فیصد لوگوں نے پسند کیا جبکہ تقریباً 11 فیصد صارفین کسی بھی نئے رنگ سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ایپل کی جانب سے آئی فون 17 پرو میں متعارف کرائے گئے ‘کوزمک اورنج’ شیڈ کو اب ایک زیادہ پختہ اور باوقار رنگ سے تبدیل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ لائن اپ میں سلور ویرینٹ کی واپسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ فون کو مزید ‘پریمیم لُک’ دیا جا سکے۔ایپل اب روایتی رنگوں کے بجائے زیادہ متحرک اور نمایاں رنگوں کی طرف مائل ہو رہا ہے، ڈارک چیری سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم، الٹرا میرین اور کوزمک اورنج جیسے رنگوں نے بھی کافی توجہ حاصل کی تھی۔یہ رجحان صرف آئی فون تک محدود نہیں، بلکہ ‘MacBook Neo’ جیسے آلات میں بھی ‘سِٹرس’ جیسے بولڈ رنگ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔اگرچہ ‘ڈارک گرے’ کے ذریعے ‘بلیک’ رنگ کی کمی پوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن ڈارک چیری کی مقبولیت نے تمام رنگوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔