بیجنگ: چین کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں فریقین کی حمایت کرتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جنگ اور امن کے درمیان موجودہ علاقائی صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے۔ترجمان کے مطابق جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کی کوشش سب سے بڑی ترجیح ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے۔ایران نے اقوام متحدہ سے بحیرہ عمان میں امریکی کارروائی کی مذمت کا مطالبہ کر دیادوسری جانب تہران نے ڈائیلاگ کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر خود ہی جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔