ایران جنگ کی مخالفت کرنے پر امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاریکو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

Wait 5 sec.

واشنگٹن: ایران جنگ کی مخالفت کرنے پر امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن یاسمین انصاری کو دھمکیوں کا سامنا ہے‌، ان کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان اور عملے کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن یاسمین انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی مخالفت کرنے پر انہیں شدید نوعیت کی دھمکیوں اور منظم پروپیگنڈے کا سامنا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خاندان اور عملے کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔یاسمین انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جھوٹی تصاویر اور من گھڑت الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کے والدین کے خلاف یہ جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا کہ وہ امریکی شہری نہیں ہیں، تاکہ ان کی عوامی حیثیت کو متنازع بنایا جا سکے۔کانگریس رکن کا کہنا تھا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کے عملے کو بھی نشانہ بنا کر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جنگ کے خلاف دوٹوک موقفیاسمین انصاری نے صدر ٹرمپ اور نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا "میں ٹرمپ اور ہیگستھ کی غیر قانونی جنگ کے خلاف کھڑی ہوں اور انسانی حقوق و جمہوریت کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔”انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے حلقہ انتخاب کے 75 فیصد عوام بھی ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگ کے مخالف ہیں اور وہ اپنے عوام کی امنگوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔