(23 اپریل 2026): قطر ایئرویز نے مشرق وسطیٰ کے دو ممالک کیلیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا جو ایران جنگ کی وجہ سے متاثر تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ائیرویز کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور شام کیلیے پروازیں بحال کی جائیں گی۔ ایئر لائن 23 اپریل 2026 سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کرے گی۔اسی طرح یکم مئی سے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے پروازیں بحال کی جائیں گی۔واضح رہے کہ قطر ایئرویز عالمی سطح پر فلائٹس کی بحالی اور اپنے سابقہ فلائٹ شیڈول کو دوبارہ ترتیب دے رہی ہے۔ ایئر لائن کو 16 جون سے 6 براعظموں میں 150 سے زائد مقامات پر پرواز کرنے کی توقع ہے۔مذکورہ شیڈول 15 ستمبر 2026 تک برقرار رہے گا جس میں نئے روٹس شامل ہوں گے اور دوحہ سے آنے اور جانے والی تعداد میں اضافہ ہوگا۔قطر ایئرویز نے اپنی بکنگ پالیسی میں بھی توسیع کی ہے جس کے مطابق 15 جون تک شیڈول پروازوں کیلیے اعزازی تاریخ میں تبدیلی کی اجازت دے دی جبکہ 31 اکتوبر 2026 تک ری بکنگ دستیاب ہے۔