فائرنگ واقعہ کے بعد کنگ چارلس کا دورہ امریکا منسوخ ہوگا یا نہیں؟

Wait 5 sec.

لندن (27 اپریل 2026): واشنگٹن فائرنگ واقعے کے بعد برطانیہ کے کنگ چارلس کے دورہ امریکا کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر کے موقع پر فائرنگ کے واقعے کے بعد برطانیہ اور امریکا کے حکام شاہ چارلس کے مجوزہ دورہ امریکا کے سیکیورٹی انتظامات پر دوبارہ غور کررہے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر امریکی حکام سے مشاورت کی جائے گی تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ حالیہ واقعہ اس ہفتے ہونے والے شاہی دورے کی منصوبہ بندی پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے؟۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو گزشتہ رات واشنگٹن میں ہونے والے عشائیے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد سیکریٹ سروس اہلکاروں نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔شاہی ترجمان نے بتایا کہ کنگ چارلس کو موجودہ صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جا رہا ہے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ ان کی اہلیہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق شاہ چارلس اور ملکہ ملکہ کیملا نے ذاتی طور پر رابطہ کرکے صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے، شاہی جوڑا پیر کو چار روزہ دورے پر امریکا پہنچے گا، جہاں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور امریکی کانگریس سے خطاب بھی متوقع ہے۔وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ: عینی شاہد صحافی نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا