ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے ہم سب ایک اور انقلابی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوام اور حکومت میں مضبوط اتحاد قائم ہے، رہبر اعلیٰ کے حکم پر دشمن کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اور لیڈر ایک ہے منزل صرف ایران کی جیت ہے، ملک ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔یہ پڑھیں: ’ایران دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے‘اس سے قبل مشیر ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ امریکا ایران میں پھوٹ پڑنے کی باتیں کر رہا ہے، حقیقت میں خود امریکا، برطانیہ اور یورپ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ ایران کے مخالفین کی صفوں میں گہری دراڑ پڑ چکی ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ متحد ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔دوسری جانب ایران کی وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل رضا طلائی نِک نے کہا تھا کہ ملک کی ”میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ اب بھی استعمال نہیں ہوا۔“