بی جے پی میں شامل ہونے پر راگھو چڈھا کی مقبولیت کو زبردست دھچکا

Wait 5 sec.

(25 اپریل 2026): عام آدمی پارٹی (اے اے پی) چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے ایک ہی دن بعد راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا کی مقبولیت کو زبردست دھچکا لگ گیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ محض 24 گھنٹوں کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں تقریباً دس لاکھ کی کمی واقع ہوئی ہے، راگھو چڈھا کے فالوورز کی تعداد 14.6 ملین سے کم ہو کر تقریباً 13.5 ملین رہ گئی۔یہ بھی پڑھیں: کیا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی طلاق پر ختم ہوگی؟عوامی ردعمل کی بڑی وجہ ان کے نوجوان حامی ہیں جن کی نظر میں راگھو چڈھا ایک نوجوان اور عوامی مسائل سے جڑے ہوئے سیاستدان تھے۔گزشتہ چند سالوں میں انہوں نے روزمرہ کے مسائل پر آواز اٹھا کر اپنی ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے ایک دن ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کر کے ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش بھی کی تھی جس سے شہری نوجوانوں میں ان کا امیج کافی مستحکم ہوا۔بی جے پی میں ان کی شمولیت کا اچانک فیصلہ عام آدمی پارٹی کے اندرونی بڑھتے ہوئے تناؤ اور حال ہی میں راجیہ سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سامنے آیا۔گزشتہ روز راگھو چڈھا نے اے اے پی کے چھ دیگر راجیہ سبھا ممبران کے ہمراہ باقاعدہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جسے پارٹی کیلیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔