امریکہ، ایران مذاکرات میں تعطل کے بعد ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ: عباس عراقچی آج روسی صدر پوتن سے ملاقات کریں گے، ایرانی میڈیا

Wait 5 sec.

امریکہ اور ایران میں ہونے والے مذاکرات میں حالیہ تعطل کے بعد پیر کی صبح ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2.2 فیصد اضافے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 107.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے دورہ روس کے دوران وہ پیر کے روز صدر پوتن سے ملاقات کریں گے۔