امریکی آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتے، ایران

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ ان کے انتہائی جدید سمجھے جانے والے جہازوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران میں نہ کوئی بنیاد پرست ہے نہ کوئی میانہ رو۔رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں اور رہبر معظم انقلاب کی مکمل پیروی کرتے ہوئے جارح امریکا اور اسرائیل کو پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارتکاری مکمل مربوط محاذ ہیں۔ ایرانی پہلے سے کہیں متحد ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ناکامی ایران کے تمام ریاستی اداروں کے اتحاد، ایک مقصد اور نظم وضبط میں جھلکتی ہے۔امریکیوں کو مہنگا پیٹرول ہر قیمت برداشت کرنا ہوگا: ٹرمپایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ ایران کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے انتظار میں ہیں۔