کویت(24 اپریل 2026): کویتی حکام نے ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جنگ کے دوران بعض تنصیبات کو حملوں میں نقصان بھی پہنچا تھا، جس کی وجہ سے آپریشن کی معطلی ناگزیر تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کھلنے سے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے گا۔کویتی حکام نے مشکل وقت میں تعاون پر سعودی عرب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کویتی پروازوں کو متبادل سہولیات فراہم کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر تمام حفاظتی اقدامات اور تنصیبات کی بحالی کے بعد اب معمول کی پروازیں جلد مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن گزشتہ 28 فروری سے معطل تھا۔