سعودی عرب: منگل تک کونسے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے؟

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) نے مملکت کے بیشتر حصوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خراب موسم مشرقی صوبے، حدودِ شمالیہ، الجوف، حائل، القصیم اور ریاض میں اثر انداز ہو سکتا ہے۔ماہرین موسمیات نے مغربی اور جنوبی پہاڑی علاقوں جن میں مدینہ، مکہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بھی شامل ہیں، وہاں خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔تبوک اور نجران میں ہلکے سے معتدل طوفانوں کی پیشگوئی کی جا رہی ہے جبکہ رات اور صبح سویرے کے وقت دھند کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔نی سی ایم کے مطابق جاری بارشوں کا سلسلہ جو 20 اپریل سے شروع ہوا ہے، اس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پہلے ہی مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ ریاض اور مشرقی صوبے میں شدید بارشوں سے پہلے چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی ہے۔سعودی عرب: حج کے دوران ہزاروں پروازیں، عازمین کو کیا سہولیات میسر ہیں؟محکمہ شہری دفاع (سول ڈیفنس) نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلابی ریلوں کے مقامات اور (ندی نالوں) کی طرف جانے سے گریز کریں۔ تیراکی کرنے سے مکمل پرہیز کریں۔