کویت: آن لائن رقم کی منتقلی کے لیے یہ کام ضرور کرلیں؟

Wait 5 sec.

کویت سٹی: سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو وسعت دینے کے لیے سینٹرل بینک آف کویت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ تمام ایکسچینج کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی آن لائن ٹرانسفرز کے دوران صارفین کی شناخت کی تصدیق کے لیے (My Identity) ایپلی کیشن کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے ریگولیٹری اقدامات کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو نہ صرف ایپ کے ذریعے صارفین کی تصدیق کرنی ہوگی بلکہ تصدیقی عمل کے تمام طریقہ کار کو دستاویزی شکل میں محفوظ بھی کرنا ہوگا۔اس فیصلے کے پیچھے حکومت کی وسیع تر حکمت عملی کارفرما ہے جس کے اہم پہلو درج ذیل ہیں:اس اقدام کا بنیادی مقصد مالیاتی نظام میں شفافیت لانا اور خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی کا خاتمہ ہے۔مائی آئیڈنٹیٹی’ ایپ کا استعمال غیر مجاز ٹرانزیکشنز کے خلاف تحفظ فراہم کرے گا، تاکہ کوئی دوسرا شخص صارف کا ڈیٹا چوری کر کے اس کی لاعلمی میں رقم منتقل نہ کر سکے۔ایپ کے ذریعے تصدیق سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ٹرانزیکشن کرنے والا فرد ہی اصل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔ اس سے گاہک، مالیاتی ادارہ اور ریگولیٹری اتھارٹیز سبھی مطمئن رہ سکیں گے۔‘مائی آئیڈنٹیٹی’ ایپلی کیشن کویتی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جسمانی سول آئی ڈی (Civil ID) ساتھ رکھنے کی ضرورت سے آزاد کرتی ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:ڈیجیٹل دستخط (Digital Signatures)، الیکٹرانک تصدیق (Electronic Authentication)، ڈیجیٹل دستاویز والیٹ اور سول آئی ڈی کا ڈیجیٹل ورژن۔کویت : غیرملکی کارکنان سے متعلق اہم فیصلہسینٹرل بینک آف کویت نے تمام منی ٹرانسفر فراہم کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) کے ساتھ الیکٹرانک لنک قائم کریں۔ بڑی ایکسچینج کمپنیاں پہلے ہی اس سسٹم سے منسلک ہیں، جبکہ دیگر کمپنیوں کو مقررہ مدت کے اندر اپنا تکنیکی نظام اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔