بغداد: عراق کے شہر کرکوک میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل ہانی زین الدین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر کرکوک کے شمال میں تیز رفتار آئل ٹینکر ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹس کے مطابق ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔دوسری جانب امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ کریش کرگیا، حادثے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون جان کی بازی ہار گئی۔رپورٹ کے مطابق چھوٹا طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد کریش کرگیا تھا۔کولمبیا: بس دھماکے میں بچوں سمیت 20 افراد جان سے گئےبروکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔