کویت ایئرویز کا بند پروازیں بحال کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

کویت سٹی (27 اپریل 2026): کویت کی قومی ایئر لائن ’کویت ایئر ویز‘ نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد پروازوں کا سلسلہ باقاعدہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر آپریشنز جاری ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت ایئر ویز کے قائم مقام سی ای او عبدالوھاب الشطی نے بتایا کہ ’مرحلہ وار بحالی کے پہلے اقدام کے طور پر قاہرہ، عمان، دہلی، ممبئی اور منیلا کے لیے ابتدائی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں پروازوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا، جس میں تمام تر توجہ کارکردگی اور مسافروں کی حفاظت پر مرکوز رہے گی۔انہوں نے ہوا بازی کے حکام کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کی تعریف کی اور خاص طور پر ان ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروازوں کی معطلی کے دوران سعودی عرب کے شہر دمام سے آپریشنز کو سنبھالے رکھا۔ایئر لائن کا ارادہ ہے کہ اس ہفتے 35 مقامات کے لیے پروازیں چلائی جائیں۔ اب تک 13 روٹس پر آپریشنز شروع ہو چکے ہیں جبکہ دیگر کے لیے منظوری کا انتظار ہے۔سڑکوں کے نام ختم، اب نمبروں سے پہچان ہوگیواضح رہے کہ کویت نے گزشتہ جمعرات کو اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ فضائی حدود 28 فروری کو اس وقت عارضی طور پر بند کر دی گئی تھیں جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملے کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔