کولمبیا: بس دھماکے میں بچوں سمیت 20 افراد جان سے گئے

Wait 5 sec.

بوگوٹا: کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا میں ایک زوردار دھماکے کے باعث 20 افراد جان سے گئے جبکہ 38 سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پان امریکن ہائی وے پر کاخیبیو کے علاقے میں ہفتے کے روز ہوا، جہاں ایک بارودی مواد سے بھری ڈیوائس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔کاؤکا کے گورنر نے اس واقعے کو شہری آبادی کے خلاف اندھا دھند حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور حکومت سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا۔کولمبیا کی فوج کے کمانڈر نے اسے دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے پیچھے بدنام زمانہ کمانڈر ایوان موردیسکو کے نیٹ ورک اور جائمے مارٹینیز گروپ کا ہاتھ ہونے کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔کولمبیا کے صدر گستاف پیٹرو نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ’دہشت گرد، فاشسٹ اور منشیات فروش‘ قرار دیا ہے۔ایران نے امریکا پر اپنی ریڈلائنز واضح کر دیںدو دنوں کے دوران اس خطے میں کم از کم 26 پرتشدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشن پر حملے، فوجی تنصیبات کے قریب دھماکے اور ڈرون حملے شامل ہیں۔