لڑکی لفٹ سے اچانک غائب ہو گئی

Wait 5 sec.

کوالالمپور (27 اپریل 2026): ملائیشیا میں ایک 15 سالہ لڑکی پراسرار طور پر 3 دن سے لاپتا ہے، جسے آخری بار مدد کے لیے چیختے سنا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی ایک 15 سالہ لڑکی 24 اپریل کو کوالالمپور کے علاقے پی پی آر سری میں اپنے گھر سے شام 6 بجے نکلی تھی، جس کی بہن کی ایک دوست کی جانب سے تھریڈز پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا کہ لڑکی کو آخری بار سیڑھیوں سے مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا گیا تھا۔بہن فوری طور پر اس کی مدد کے لیے دوڑی لیکن وہ اسے تلاش نہ کر سکی، گوانگمنگ ڈیلی کے مطابق بعد میں لڑکی کے کپڑے اور اسکارف لفٹ میں ملے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس کے کپڑے اور دوپٹہ دوسری منزل پر ایک لفٹ کے اندر ملے، لیکن عمارت میں فوری تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اداروں نے حملہ آور کول ٹامس ایلن سے متعلق تفتیش مزید تیز کر دیلاپتا لڑکی کی بہن نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے، اور پولیس مبینہ طور پر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز، بشمول لفٹ کیمروں کی ویڈیوز، کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ لڑکی کی نقل و حرکت کا پتا چلایا جا سکے اور معلوم کیا جا سکے کہ اس کے ساتھ کیا پیش آیا۔