ایران نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس سے پہلی آمد حاصل کر لی

Wait 5 sec.

تہران (23 اپریل 2026): ایرانی حکام کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے ٹول ٹیکس سے پہلی آمدنی حاصل ہوگئی۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی سینٹرل بینک میں منتقل کر دی گئی۔گزشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ کے سکیورٹی کمیشن نے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ایران کے خلاف جاری امریکا اسرائیل جنگ کے دوران تہران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر پابندیوں میں اضافہ کیا۔ ایرانی حکام نے اشارہ دیا کہ دنیا کی توانائی کی یہ اہم لائف لائن امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے وابستہ جہازوں کے علاوہ باقی سب کیلیے کھلی ہے۔یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ کا دعویٰپابندیوں کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ محاذ آرائی جاری رہی تو اس کے اثرات تاریخی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی اور خطے میں جہازوں پر حالیہ حملوں اور قبضے کے واقعات کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ میں آمد و رفت پہلے ہی انتہائی سست ہو چکی ہے۔ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے حوالے سے سی این این نے رپورٹ کیا کہ تہران ان جہازوں کو ترجیح دے گا جو آبنائے ہرمز عبور کرنے کیلیے فیس ادا کریں گے۔