ایران کیلیے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فضائیہ کے اہلکار گرفتار

Wait 5 sec.

اسرائیلی فضائیہ کے 2 اہلکاروں پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزامات میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ایک فوجی پر غیر ملکی ایجنٹ سے براہِ راست رابطے اور دوسرے پر معاونت کا الزام ہے۔ملزمان نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے سسٹمز اور اہم فوجی تنصیبات کی ویڈیوز ایرانی ایجنٹ کو فراہم کیں۔