وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کا حملہ آور کول ایلن کون ہے؟

Wait 5 sec.

واشنگٹن (26 اپریل 2026): ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول ٹوماس ایلن کے نام سے کی ہے، جو ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ایک علاقے کا رہائشی ہے۔روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا معلومات کے مطابق وہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیلٹیک) کا گریجویٹ ہے اور جز وقتی استاد اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ اہلکار کے مطابق تقریباً 31 سالہ ایلن کیلیفورنیا کے شہر ٹورینس کا رہائشی ہے، جو لاس اینجلس کے قریب ساؤتھ بے کے ساحلی علاقے میں سانٹا مونیکا بے کے ساتھ واقع ہے۔واشنگٹن ڈی سی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ملزم واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا، جہاں یہ سالانہ تقریب منعقد ہو رہی تھی، تاہم واقعے کا محرک ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔فیس بک پر سامنے آنے والی پوسٹس کے مطابق، دسمبر 2024 میں ٹورنس میں ’سی 2 ایجوکیشن‘ کے دفتر نے اسے ’’ٹیچر آف دی منتھ‘‘ قرار دیا تھا۔ یہ ادارہ کالج میں داخلے کی تیاری کے لیے نجی ٹیوشن فراہم کرتا ہے۔ملزم کے نام سے منسوب ایک لنکڈ اِن پروفائل میں اس نے خود کو ’’تعلیم کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر اور کمپیوٹر سائنس دان، تجربے کے لحاظ سے آزاد گیم ڈویلپر، اور پیدائشی طور پر استاد‘‘ قرار دیا ہے۔اس پروفائل کے مطابق اس نے 2017 میں کیلٹیک سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کی، جب کہ 2025 میں کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، ڈومنگوز ہلز سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز مکمل کیا۔ کیلٹیک نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی کہ اسی نام کا ایک شخص 2017 میں وہاں سے فارغ التحصیل ہوا تھا۔وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر میں حملے کی ویڈیو سامنے آ گئیملازمت کے تجربے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ چند برسوں سے C2 Education میں جز وقتی استاد اور خود مختار گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس سے قبل وہ ساؤتھ پاساڈینا میں IJK کنٹرولز نامی کمپنی میں ایک سال تک مکینیکل انجینئر رہا، جب کہ اس سے پہلے کیلٹیک میں ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکا تھا۔پروفائل میں 2016 میں کیلٹیک میں جیتی گئی ایک روبوٹکس مقابلے سے متعلق مقامی اخبار کی خبر کا حوالہ بھی شامل ہے۔ ’دلچسپی کے شعبوں‘ میں صرف ’’سائنس اور ٹیکنالوجی‘‘ درج ہے۔امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ملزم کے پاس شاٹ گن موجود تھی اور اسے اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں ایک سیکرٹ سروس اہلکار پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ اس بال روم کے باہر پیش آیا جہاں تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے متعدد ارکان شریک تھے۔