واشنگٹن (26 اپریل 2026): نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں کریسپونڈنس ڈنر میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کریسپونڈنس ڈنر کے دوران فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی تشدد نا قابل قبول ہے۔فائرنگ واقعہ کے بعد سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں میئر نیویارک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس افسوسناک واقعہ میں صدر ٹرمپ اور مہمانوں کے محفوظ رہنے پر خوشی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران اچانک ایک حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔تاہم تقریب میں موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ خاتون اوّل میلانیا، نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے ارکان محفوظ رہے۔میرے خیال میں حملے کا تعلق ایران جنگ سے نہیں ہے، تقریب 30 دن بعد دوبارہ منعقد ہوگی، ٹرمپامریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، گرفتار شخص کا نام کولی تھامس ایلن اور عمر 30 سال ہے، کولی تھامس ایلن کیلیفورنیا کا رہائشی ہے۔وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران حملہ آور کی فائرنگ، ٹرمپ، میلانیا، وینس محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا