فائرنگ سے چند لمحے قبل ٹرمپ کو ایک پراسرار پرچی دکھائی گئی! پرچی میں کیا لکھا تھا؟

Wait 5 sec.

واشنگٹن(26 اپریل 2026): وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر کی تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہوگئی جب اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔رپورٹ کے مطابق تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا کہ صدر ٹرمپ کو ایک خفیہ پرچی دکھائی گئی، ایسی ہی ایک پرچی اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی جا چکی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی صدر کو پرچی دکھائی گئی، ان کے ساتھ بیٹھی خاتون کے چہرے پر حیرت کے تاثرات ابھرے۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی صدر ٹرمپ اور تقریب کے دیگر شرکا اپنی نشستوں سے نیچے جھک گئے۔ اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار فوری حرکت میں آئے، انہوں نے پوزیشنیں سنبھالیں اور بندوقیں تان لیں جبکہ صدر ٹرمپ کو بحفاظت تقریب سے باہر نکال لیا گیا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس ڈنر کی تقریب سے خصوصی خطاب کرنا تھا، تاہم اس واقعے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران حملہ آور کی فائرنگ، ٹرمپ، میلانیا، وینس محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا