وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر میں حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن (26 اپریل 2026): وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر میں حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹرتھ سوشل پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں حملہ آور کو بھاگتے ہوئے آتے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے گولیاں چلائیں، سیکرٹ سروس اہلکاروں کو بھی ملزم پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس چیف جیفری نے میڈیا کو بتایا کہ حکام ویڈیوز کا اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں کہ مشتبہ شخص اندر تک کیسے پہنچا، انھوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص ہوٹل میں بطور مہمان رہائش پذیر تھا، اور یہ معلوم نہیں کہ اس نے حملہ کیوں کیا۔BREAKING: President Trump has shared footage of the White House Correspondents’ Dinner shooting and a photo of the suspect. pic.twitter.com/3H1M7hwKbj— Collin Rugg (@CollinRugg) April 26, 2026ڈی سی پولیس چیف کے مطابق تفتیش کے سلسلے میں ہوٹل کے کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے، ملزم کے پاس شاٹ گن اور متعدد چاقو موجود تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس حملے کے دوران ایک سیکرٹ سروس اہلکار زخمی ہو گیا ہے، جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران حملہ آور کی فائرنگ، ٹرمپ، میلانیا، وینس محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا