’امریکا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا‘

Wait 5 sec.

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہیتھیار حاصل نہیں کرنے گا۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران جنگ پر بحث اور گفتگو کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر ٹرمپ یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کو ابھی صرف دو ماہ ہوئے ہیں یہ بقا کی جنگ ہے، امریکی مذاکرات کار ایران کے ساتھ ڈیل پر کام کررہے ہیں۔پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے شکست خوردہ الفاظ ہمارے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، کچھ ڈیموکریٹس کے لاپرواہ، بزدلانہ بیانات دشمنوں کے لیے مددگار ہیں۔یہ پڑھیں: ’ایران کے پاس کئی سالوں تک جنگ کیلیے میزائل اور ڈرون کے ذخائر موجود ہیں‘وزیر جنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ دفاعی صنعتی ڈھانچے کو جنگی ضرورتوں کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس کید فاعی بجٹ میں اضافے کی درخواست کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، دفاعی شعبے میں کی جانے والے یہ سرمایہ کاری امریکا کے لیے بہترین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں 1.5 ٹریلین ڈالرز کا بجٹ دیا ہے، دفاعی بجٹ کا مقصد امریکا کو ہر خطرے سے محفوظ بنانا ہے، افواج کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کررہے ہیں۔پیٹ ہیگستھ کا مزید کہنا تھا کہ جدید دفاعی نظام اور فوج کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔