اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس نے نیتن یاہو کی صحت اور علاج سے متعلق رپورٹ جاری ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کینسر کے ابتدائی اسٹیج کا علاج کروایا۔وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو کو پروسٹیٹ کینسر تھا اور ان کی ریڈی ایشن تھراپی ہوئی ہے نیتن یاہو کی درخواست پر کینسر کا مرض عوام سےدو ماہ چھپایا گیا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے کینسر کا کامیاب علاج کر لیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے اعتراف کیا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔76 سالہ نیتن یاہو نے دسمبر 2024 میں ایک بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کے لیے سرجری کروائی تھی اور اس آپریشن کا وزیر اعظم کے دفتر نے اس وقت عوامی طور پر انکشاف کیا تھا۔ سرجری کے بعد تازہ ترین چیک اپ میں نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انکشاف کیا کہ ڈاکٹروں نے ان کے پروسٹیٹ میں ایک سینٹی میٹر سے بھی کم حجم کا ایک مہلک ٹیومر دریافت کیا۔