ریاض: سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حج سیزن کے دوران حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کو مکہ مکرمہ میں پناہ یا رہائش فراہم کرنے والوں کو 100,000 ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پابندی تمام اقسام کی رہائش گاہوں بشمول ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، نجی گھروں اور دیگر پناہ گاہوں پر لاگو ہوگی۔رپورٹس کے مطابق جرمانے کی یہ سزا ان لوگوں پر بھی لاگو ہوگی جو ایسے افراد کو چھپانے میں مدد کریں گے یا انہیں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (مقدس مقامات) میں قیام کے لیے کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔یہ قوانین یکم ذوالقعدہ (بمطابق 19 اپریل) سے 14 ذوالحجہ تک نافذ العمل رہیں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی تعداد جتنی زیادہ ہوگی، جرمانے کی رقم اسی تناسب سے بڑھتی جائے گی۔سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتاروزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ حج 2026 کے ضوابط کی مکمل پاسداری کریں اور زائرین کی حفاظت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔