ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے ناکہ بندی سخت کردی، امریکی وزیر جنگ

Wait 5 sec.

واشگنٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے ناکہ بندی سخت کردی ہے۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا اچھا وقت ہے، ہمارا مقصد واضح ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ان کے لیے بہتر ہوگا کہ اچھی ڈیل قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران کا محاصرہ جاری ہے دوسرا امریکی فلیٹ میں چند دن میں روانہ ہوگا، امریکی فوج نے متعدد بحری جہاز قبضے میں لیے اور مزید بھی لیں گے، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ہماری اجازت کے بغیر کوئی نہیں جاسکتا۔یہ پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کی وفد کے ساتھ آج اسلام آباد آمد متوقعپیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران بحری قزاقوں کی طرح مختلف جہازوں پر فائرنگ کررہے ہیں، ایرانی چھوٹی کشتیوں سے ایسے جہازوں پر فائرنگ کرتے ہیں جو امریکی یا اسرائیلی نہیں ہیں، صدر ٹرمپ نے مائنر بچھانے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق وقت ایران کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہے، صدر نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہمارے پاس وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایسے اتحادی چاہئیں جو قابل اور وفادار ہوں، یورپ اور ایشیا نے دہائیوں تک امریکا اور امریکی مفادات سے فائدہ اٹھایا ہے۔