امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

Wait 5 sec.

واشنگٹن(24 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے صحافی کے سوال کو بے ہودہ قرار دے دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے اور ان کا ماننا ہے کہ کسی کو بھی ایسے ہتھیار استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کر دیتا۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے نئی ڈیل نہ کی تو امریکی فوج ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کوئی حتمی ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتے، لیکن یہ معاملہ جلد ختم ہونے والا ہے۔صدر کے مطابق ایران کو اس لیے موقع دیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک بہتر اور پائیدار ڈیل چاہتے ہیں۔ ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کھل جائے گا، تاہم ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران میں بقیہ 25 فیصد اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سخت ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کے پاس اب تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی نہیں بچی۔ انہوں نے شکایت کی کہ ایران کی جانب سے ڈیل میں تاخیر کی جا رہی ہے اور فی الحال یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ ایران میں قیادت کون کر رہا ہے اور مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔