واشنگٹن(24 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کو حزب اللہ سے بچانے کے لیے لبنانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے منتظر ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے مزید 3 ہفتوں تک فائرنگ نہ کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم آئندہ چند ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لبنان کو حزب اللہ کے اثر و رسوخ سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران حزب اللہ کی مالی امداد بند کرے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے تنازع موجود ہے جس پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، لیکن اب وہ ان مسائل کو آسانی سے حل کر لیں گے۔واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں جھڑپیں جاری ہیں، اور بدھ کا دن جنگ بندی کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں والا دن رہا۔ لبنان کے مطابق اب تک تقریباً 2,500 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں پر قابض ہے۔لبنانی وزیر اعظم کا اسرائیل سے مذاکرات سے قبل اہم بیان