لیبیا: بحیرہ روم میں 404 تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ

Wait 5 sec.

طرابلس: لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبنے کے خطرے سے دوچار 404 تارکینِ وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیئن ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اس کی ٹوبروک برانچ نے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب یہ کارروائی انجام دی۔بیان کے مطابق ریسکیو آپریشن اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کیا گیا۔ادارے کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کو 10 کشتیوں سے بچایا گیا، جو سخت موسمی اور سمندری حالات کے باعث شدید خطرے سے دوچار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے تارکینِ وطن کو ساحل پر منتقل کرنے کے بعد فوری طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولیات فراہم کیں۔بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 45 افراد ہلاکحکام کے مطابق حالیہ دنوں میں تارکینِ وطن کی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں افراد لیبیا سے جنوبی یورپ پہنچنے کی خطرناک کوشش کر رہے ہیں۔