الماتی: وسطِ ایشیاء کے مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے دورہ قازقستان کے موقع پر اپنے ہم منصب صدر قاسم جومارت توقایف سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق صدر قازقستان کا معاہدے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاہدے میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے اور تعاون بڑھانے کی عالمی کوششوں کی حمایت ہے۔ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا امکان نہیں ہے، شامیاد رہے کہ وسطی ایشیاء کے تمام ممالک کے اسرائیل سے 1990ء کی دہائی سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ جبکہ بعض اسلامی ممالک اس معاہدے میں شمولیت سے صاف انکار کرچکے ہیں۔